نکاراگوا نے صیہونی حکومت کی مالی اور فوجی مدد کرنے، اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزیناں انروا کی مالی امداد بند کرنے اور نسل کشی میں اسرائیل کا ساتھ دینے پر عالمی عدالت انصاف میں جرمنی کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔
اپنی شکایت میں، نکاراگوا نے بین الاقوامی عدالت انصاف سے کہا کہ وہ ایک عارضی حکم نامہ جاری کرکے جرمنی کو اسرائیل کی فوجی امداد بند کرنے کا پابند بنائے۔
نکاراگوا نے دلیل دی ہے کہ جرمنی نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں نسل کشی کنونشن (1948) اور جنیوا کنونشن برائے جنگی قوانین (1949) کی خلاف ورزی کی ہے۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ نے نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی پر صیہونی حکومت کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں شکایت جمع کرائی تھی۔
آپ کا تبصرہ